Blog

Keep up to date with the latest news

جو طلباء دو مضمونوں میں فیل ہوئے انھیں گریس نمبر دے کر پاس کیا جائےگا

جو طلباء دو مضمونوں میں فیل ہوئے انھیں گریس نمبر دے کر پاس کیا جائےگا

Students who failed in two subjects should be given grace marks and passed
جو طلباء دو مضمونوں میں فیل ہوگئےتھے انھیں گریس مارکس دئے جائیں اور ان کو پاس کیا جائے

دسویں کے پرچوں کی مارکنگ ہوگی: راجہ یاسر ہمایوں

دسویں، بارہویں کے امتحانات اگلے سال کمپوزٹ لینے کی بھی تجویز، حتمی فیصلہ وفاق کرےگا۔

مزید خبریں: سعودی عرب عید کی تعطیلات کے لئے ملک بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرے گا

لاہور، پاکستان: وزیر تعلیم برائے سکول واعلی تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے دسویں کے امتحانات کی مارکنگ ہوگی۔ دسویں اور بارہویں کے امتحانات اگلے سال کمپوزٹ لینے کی بھی تجویز ہے، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے، پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے چئیرمینوں کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول اور اعلی تعلیم کی زیر صدارت ہوا۔

مزید خبریں: پاکستانی نرسیں: کوویڈ ۔19 کے خلاف جنگ میں دفاع کی پہلی لائن

اجلاس میں امتحانات منسوخی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیکر مختلف تجاویز تیا کی گئیں، میڈیا سے گفتگو کرنے ہو ئے راجہ یاسر نے کہا میٹرک کے جو امتحانات ہو ئے تھا ان کی مارکنگ ہو گی، اصل مسئلہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کا ہے جس کے لیے مختلف تجاویز ہیں، طلبہ کو گیاہوریں اور انٹری ٹیسٹ کے نمبروں پر میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے دیے جائیں، جن بچوں نے اس سال سپلمنٹری امتحانات میں شرکت کرنی تھی ان میں دو مضامین میں فیل طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کر دیا جائے،جن طلبہ کو یہ آپشن منظور ہو گا، ان کو پاس کر دیا جائے گا، باقی اگلے سال امتحانات کا انتظار کریں گے۔

مزید خبریں: کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے روسی اسپتال میں ‘ڈراؤنا خواب’ آگ میں 5 افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں اس آپشن پر بھی غور کیا گیا کہ ایسی کیٹگری کے طلبہ کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے کام جاری ہے، تمام تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوارہے ہیں حتمی فیصلہ وفاق کرے گا۔

Comments are closed.