Blog

Keep up to date with the latest news

ملازمین کی تنخواہ ،پنشن20فیصد بڑھانے کی تجویز ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہو سکتا ہے

گریڈ ایک تا 22 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے
آئندہ بجٹ : ملازمین کی تنخواہ ، پنشن20فیصد بڑھانے کی تجویز ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہو سکتا ہے
ایک سو بیالیس (142)رب اضافی مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔
گریڈ ایک تا 22 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے، ذرائع

مزید خبریں: سعودی عرب عید کی تعطیلات کے لئے ملک بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرے گا

تمام سرکاری ملازمین موجود حکومت سے 2020-21 کے سالانہ بجٹ میں کتنی تنخواہ اور کونسے الاونس بڑھے گیں اس پر اچھی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ اور ایک سوال ہر کسی کے ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ اس سال 2020-21 کے بجٹ میں کتنی تنخواہ بڑھائی جائے گی؟

مزید خبریں: پاکستانی نرسیں: کوویڈ ۔19 کے خلاف جنگ میں دفاع کی پہلی لائن

لاہور، پاکستان: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہو سکتا ہے۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں کیلئے 299 ارب روپے مختص کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنشن کیلئے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہوگا۔ گریڈ ایک تا 22 ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈ ہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور22 کے ملٹری افسران کی تنخواہ منجمد کی گئی تھی۔

مزید خبریں: کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے روسی اسپتال میں ‘ڈراؤنا خواب’ آگ میں 5 افراد ہلاک

تنخواہ اورپنشن20فیصد بڑھانے کی تجویز ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہو سکتا ہے