Blog

Keep up to date with the latest news

میرٹ فارمولا کو میٹرک اور فرسٹ ائیر کے مارکس پر رکھا جائے گا: ایچ ای سی کا اعلان

یونیورسٹیوں میں داخلہ میٹرک اورفرسٹ ائیرسال کے نمبروں پر دیا جائے گا

میرٹ فارمولا کو میٹرک اور فرسٹ ائیر کے مارکس پر رکھا جائے گا: ایچ ای سی کا اعلان

اسلام آباد، پاکستان :ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی نےواضح اعلان کر دیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے امتحانات کینسل ہونے کی وجہ سے اب یونیورسٹیوں میں داخلہ میٹرک اورفرسٹ ائیرسال کے نمبروں پر دیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کو اپنے حالیہ بیان میں مشورہ بھی دیا کہ نئے سمسٹر کا آغاز 15 ستمبر سے کا لینا چائیے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بیشتر یونیورسٹیوں میں داخلے حالا ت کو مدنظر رکھتے ہوئےجون کے مہینے سے شروع کر دیئے جائینگے۔

مزید خبریں: سعودی عرب عید کی تعطیلات کے لئے ملک بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرے گا

ادھر اس بات کا زکر کرنا مناسب ہے کہ ایچ ای سی کی طرف سے جو گائید لائینز دی گئی ہیں اس میں ایسا کچھ نہیں مینشن کیا گیا کہ صرف میٹرک اور فرسٹ ائیر کے بنیاد پریونیورسٹیز میں ایڈمیشنز ہونگے اورانٹری ٹیسٹ کے مارکس کو شامل نہیں کیا جائیگا تو یہاں کہنا بجا نہ ہوگا کہ حتمی میرٹ کے لیے انٹری ٹیسٹ نمبر بھی شامل کیے جائیں گے۔ تاہم ، حالیہ میرٹ فارمولے میں انٹر میڈیٹ پارٹ دوم کی بجائے پہلی بار فرسٹ ائیر کےنمبرز شمار ہوں گے۔ ہر یونیورسٹی خود مختیار ہے اور وہ ان کے پاس یہ مجاز ہے کہ وہ اپنا میڑت فارمولا بنا سکتی ہیں تو اس وجہ کچھ یونیورسٹیوں کا میرٹ فارمولادوسری یونیورسٹیز سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں: پاکستانی نرسیں: کوویڈ ۔19 کے خلاف جنگ میں دفاع کی پہلی لائن

علان کے بعد ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ بیشتر یونیورسٹیاں ستمبر سے قبل داخلے کو حتمی شکل دینے اور 15 ستمبر سے اپنی کلاسز کا آغاز کرنے کے لئے جون یا جولائی میں اپنے داخلے کا اعلان کریں گی۔