پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

تمام پراسس 5 جو ن تا 5 جولائی مکمل کیا جائے گا، درخواستیں آن لائن دی جائینگی

راولپنڈی، پاکستان: پنجاب بھر مین اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تبادلوں کے لئے درخواستیں آن لائن دی جائیں گی درخواستوں کی سکروٹنی بھی آن لائن ہو گی اور تبادلوں کے احکامات بھی آن لائن جاری ہوں گے۔

مزید خبریں: اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

جیسا حکومت پنجاب کی طرف سے تبادلوں پر گزشتہ ایک سال سے پابندی عائد ہے، تبادلوں پر پابندی کے ممکنہ خاتمہ کے فیصلہ سے ٹیچرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،

ضلع راولپنڈی میں 3 ہزار ٹیچرز نے تبادلوں کے لئے درخواستیں تیا ر کر رکھی ہیں جن میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، تمام پراسس 5 جون تا 5 جولائی مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

error:
%d bloggers like this: